پشاور؛جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ خیبر پختونخوا  کے نئے نگران وزیراعلیٰ مقرر

23

پشاور۔ 12 نومبر (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ کی بطور نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا تقرری کی سمری کی منظوری دے دی۔

سابق وزیراعلیٰ محمود خان اور سابق اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کے درمیان آئین کے تحت  نگران  وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کےلئے جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کے نام پر اتفاق رائے ہونے کے بعد سمری گورنر خیبر پختونخوا کو بھیجی گئی۔

مشاورتی اجلاس کے بعد گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے سابق وزیر اعلیٰ محمود خان اور سابق اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کی جانب سے نامزد کردہ جسٹس(ر) سید ارشد حسین شاہ کی بطور نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزدگی کی منظوری دیدی۔