ملتان؛بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری،مزید 82صارفین بجلی چوری کرتے پکڑے گئے

44

ملتان، 12نومبر (اے پی پی):جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے،چیکنگ ٹیموں نے مزید 82صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔64مقدمات کا اندراج ہوا،19بجلی چوروں کو موقع سے گرفتار کیاگیا۔بجلی چوروں کو 59لاکھ 20لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔خزانے کو نقصان پہنچانے والوں سے ساڑھے 16لاکھ روپے موقع پر وصول کر لئے گئے۔

گلشن آباد سب ڈویژن جامپورکی بستی سلراہ میں واجبات کی عدم ادائیگی اور بجلی چوری پر 2ایل ٹی لائنیں اتارلیں۔ گلشن اقبال سب ڈویژن رحیم یار خان میں چیکنگ کے دوران 5صارفین ڈائریکٹ تاروں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔صادق آباد کے کچے کے علاقوں میں پولیس فورس کے ہمراہ بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیاگیا۔رحیم آباد سب ڈویژن میں روجھان کے اطراف کے جعفرلعل اور غازی فیڈرز پر بجلی چوروں کے گرد گھیرا تنگ کردیاگیا۔آپریشن میں بڑے پیمانے پر بجلی چوری ہونے پر کئی ٹرانسفارمرز کی بجلی منقطع کرکے اتارلئے گئے۔بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لئے درخواستیں متعلقہ پولیس اسٹیشنوں کو بھجوادی گئیں۔11 نومبر 2023ء کوملتان سرکل میں 5بجلی چوروں کو370000 روپے جرمانہ عائد کیاگیااور5مقدمات درج ہوئے۔ڈی جی خان سرکل میں 25صارفین1280000روپے جرمانہ عائد کیا اور25 مقدمات کا اندراج ہواجبکہ 19 بجلی چوروں کو موقع سے گرفتار کیاگیا۔ وہاڑی سرکل میں 7صارفین کو690000 روپے جرمانہ عائداور5مقدمات درج،بہاولپور سرکل میں 12صارفین کو690000روپے جرمانہ عائداور12 مقدمات درج،ساہیوال سرکل میں 8صارفین کو520000 روپے جرمانہ عائداورایک مقدمہ درج، رحیم یار خان سرکل میں 5صارفین کو1090000 روپے جرمانہ عائد اور2مقدمات درج،مظفرگڑھ سرکل میں 10صارفین کو350000 روپے جرمانہ عائداور4مقدمات درج،بہاولنگر سرکل میں 4صارفین کو 190000 روپے جرمانہ عائد اور4 مقدمات درج،خانیوال سرکل میں 6صارفین کو1060000 روپے جرمانہ عائد کیا اور6 ایف آئی آرزکا اندراج ہوا۔