پیرمحل؛نجی کھاد گودام سے 12 ہزار یوریا اور 2 ہزار ڈی اے پی کھاد برآمد

17

 

پیرمحل،06نومبر(اے پی پی ):اسسٹنٹ کمشنر ندیم بلوچ نے پولیس، محکمہ زراعت کے ہمراہ  بائی پاس خانجوان میں موجود نجی کمپنی کے  گودام پر چھاپہ مارکرگودام میں  موجود12 ہزار بوری یوریا اور دو ہزار ڈی اے پی کھاد کا ذخیرہ   برآمد کرلیا ہے  جس کی مالیت چھ کروڑ ساٹھ لاکھ روپے  ہے ۔

 محکمہ زراعت کے افسران کا کہنا ہے کہ ڈیلرفرحان شبیر سے فروخت ریکارڈ چیک کرنے پر ملزم نے ریکارڈ چھین لیا اور بدتمیزی کی، محکمہ زراعت کے افسران کی مدعیت میں  پنجاب فرٹیلائزر کنٹرول آرڈر کے تحت مقدمہ کے اندرا ج کے لیے پولیس کو کارروائی بھجوادی، اسی گودام سے پہلے بھی تقریباً 25 سو بیگ یوریا کھاد برآمد ہوئی تھی۔

 سابق اسسٹنٹ کمشنر نے گودام کو سیل کیا تھا بعد ازاں کھاد گودام سے غائب تھی گودام مالک نے سابق اسسٹنٹ کمشنر اور محکمہ زراعت پر بھی کھاد چوری کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔