چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کا گوجرانوالہ کا دورہ،حکومت پنجاب کے فلیگ شپ منصوبے موٹر وےلنک کا معائنہ کیا

9

 

لاہور،6 نومبر(اے پی پی):چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کا گوجرانوالہ کا دورہ،حکومت پنجاب کے فلیگ شپ منصوبے موٹر وےلنک کا معائنہ کیا۔چیف سیکرٹری نے لاہور،سیالکوٹ موٹروے کے ساتھ گوجرانوالہ کو لنک کرنے کے لئے 15.2کلومیٹر طویل دو رویہ سڑک کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔

چیف سیکرٹری نے   منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے اور اعلیٰ تعمیراتی معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ منصوبے کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے، منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کیلئے اضافی وسائل بروئے کار لائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے وقت کے ساتھ ایندھن کی مد میں خاطر خواہ بچت ہو گی۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر کرنل عمران  نے چیف سیکرٹری پنجاب کو منصوبے بارے بریفنگ  دیتے ہوئے بتایا کہ 15.2کلو میٹر طویل لنک روڈ کاتقریباً 85فیصد ارتھ ورک مکمل ہے، منصوبے کی تکمیل سے گوجرانوالہ تا لاہور سفر 45 منٹ رہ جائے گا، 15.2 کلو میٹر طویل دو رویہ کارپٹیڈ سڑک موٹر وے کے لئے بہترین رسائی فراہم کرے گی، منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لئے تمام وسائل برو ئے کار لائے جا رہے ہیں،بینظیر چوک سے واہنڈو انٹر چینج تک روڈ پر 6پل، 22باکس،23پائپ کلورٹس،5جانوروں کی گزر گاہیں اور 5سب ویز بھی تعمیر کئے جارہے ہیں۔

کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی، ،ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔