پی ٹی آئی کی غلط پالیسوں کے باعث پاکستان بین الاقوامی تنہا ئی کا شکا ر ہوا ،سیکرٹری جنرل پی پی پی سید ناصر حسین شاہ

14

 

کوئٹہ 29 نومبر (اے پی پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ آئندہ حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کی ہو گی اور و زیر اعظم پاکستان چیئرمین بلاول بھٹو زرادی ہونگے پی ٹی آئی کی غلط پالیسوں کے باعث پاکستان بین اقوامی تنہا ئی کا شکا ر ہوا۔ 16ماہ کے اتحادی حکومت کے آنے کے بعد ملک کی صورتحال کی بہتری آئی۔

 ان خیالات کا اظہا رانہوں نے بدھ کے روزکوئٹہ میں سیلانی ٹرسٹ ویلفیر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا، انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کا جلسہ تا ریخی جلسہ ہو گا جلسے میں بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری شرکت کرینگے جس کی تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے اور سیکورٹی کے بہتر اقدامات کئے گئے ہیں اور یوم تاسیس میں اہم شخصیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کرینگے، ان کا کہناتھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بطور و زیر خارجہ بن کر پاکستان کے بیرونی سرمایہ کاری کو ممکن بنایا۔نگرا ن و زیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ اور آر چیف سید عاصم منیر نے حال میں متحد عرب امارات گئے پاکستان میں ہر قسم کی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہیں گے ۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی تارکین وطن کو اپنے ملک جانا چاہئے، تارکین وطن کے حوالے سے جانے والے افراد کے حقوق کا خاص خیال رکھا جائے ،غیر ملکی تارکین وطن کی وجہ سے ملک کی بد نامی ہو ئی پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سیلا نی ٹرسٹ پورے ملک میں کار خیر کا کام کر رہے ہیں جو کہ بہت اچھا اقدام ہے سند ھ میں سینکڑوں بچے انٹرنیٹ پروگرام شروع کئے گئے ہیں، ہز اروں کی تعداد بچے یہ ہنر سیکھ رہے ہیں اس کا دائرہ کا ر کو ئٹہ تک ہونا چاہے، حکومت بلو چستان سے اس حوالے سے بات چیت کی جا ئے، کو ئٹہ میں ان کو زمین فراہم کی جا ئے تا کہ کو ئٹہ کے لوگ اس پروگرام سے فائد ہ اٹھا سکیں۔