چنیوٹ؛ فاسٹ نیشنل یونیورسٹی کا ساتواں سالانہ کانووکیشن،350 طالب علموں نے ڈگری حاصل کی

33

چنیوٹ،19 نومبر(اے پی پی ): فاسٹ نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز چنیوٹ فیصل آباد کیمپس کا ساتواں سالانہ کانووکیشن کیمپس میں منعقد ہوا جس میں 350 طلباء و طالبات نے کمپیوٹر سائنس، سوفٹ ویئر انجینرنگ، الیکٹرکل انجینئرنگ اور بزنس ایڈمنسٹریشن میں گریجویشن ڈگری حاصل کی۔ 20 ذہین طلباء و طالبات نے مختلف شعبوں میں گولڈ، سلور  اور برونز میڈل حاصل کیئے۔

فاسٹ نیشنل یونیورسٹی چنیوٹ فیصل آباد کیمپس کا سالانہ ساتواں کانووکیشن زیر صدارت ریکٹر یونیورسٹی ڈاکٹر آ فتاب احمد معروف چنیوٹ فیصل آباد کیمپس میں منعقد ہوا جس میں چیئرمین نشاط گروپ میاء منشاء نے بطور مہمان خصوصی اور قیصر احمد شیخ سابق رکن قومی اسمبلی و رکن بورڈ آ ف گورنر فاسٹ نیشنل یونیورسٹی نے بطور مہمان اعزاز شرکت کی۔

 کیمپس ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر شہزاد سرفراز نے ادارے میں آ نے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ادارے میں جاری تعلیمی پروگراموں نصابی و ہم نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں سے آ گاہ کیا۔

تقریب کے اختتام پرجملہ شرکاء اور مہمانوں نے کیمپس کی خوبصورتی اور اتنے شاندار پروگرام کے انعقاد پر ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر شہزاد سرفراز فکلیٹی اور سٹاف کو مبارکباد پیش کی۔