ہری پور؛ فلوٹنگ سولر پینل منصوبے میں دلچسپی لینے والی غیر ملکی کمپنیوں کے وفد کا بیراج اور بھروٹھا جھیل کا دورہ

43

 ہری پور،19 نومبر(اے پی پی): واپڈا نے  تیرتے ہوئے شمسی توانائی کے پینل سے 300 میگاواٹ سستی  بجلی کی پیداوار  کے حامل  منصوبہ پر پیش رفت شروع کر دی ہے ،منصوبے کے ٹھیکے میں دلچسپی لینے والی غیر ملکی کمپنیوں  کے اعلی حکام نے غازی بیراج جھیل اور بھروٹھا جھیل کی سائیٹ کا دورہ کیا اور سائیڈز کا معائنہ کیا۔

 منصوبے کے لئے عالمی بینک 326 ملین یو ایس  ڈالرز فراہم کر گا،منصوبہ 27 ماہ میں مکمل ہو گا،عالمی بینک فنڈز فراہم کرے گا۔

واپڈا نے تیرتے ہوئے شمشی توانائی پینل جن کو فلوٹنگ سولر پینل کہا جاتا ہے سے سستی بجلی کی پیداوار کے منصوبے پر پیش رفت  شروع کر دی  ہے ۔ منصوبے کے ٹھیکے میں دلچسپی لینے والی 21 کے قریب غیر ملکی کمپنیوں کے اعلی  حکام نے غازی بیراج جھیل اور بھروٹھا جھیل کی سائیٹ کا معائنہ کیا۔

جنرل منیجر تربیلا ڈیم و پی ڈی تربیلا ڈیم ذاکر عتیق، چیف انجینئر تربیلا پانچواں توسیعی منصوبہ وسیم رضا نے منصوبہ کی سائیٹ کے حوالے سے بریفنگ دی،اس منصوبہ کی تکمیل سے تین میگاواٹ سستی بجلی حاصل ہو گی ۔

تربیلاڈیم میں غازی بھروٹھا بیراج جھیل   سے 150 میگاواٹ اور غازی بھروٹھا پاور ہاؤس جھیل سے 150 میگاواٹ کے حصول کے لئے تیرتے ہوئے شمسی توانائی کے پینل جن کو فلوٹنگ سولر پینل کہا جاتا ہے نصب کئے جائیں گے۔