ڈیرہ غازیخان،17 نومبر (اے پی پی): ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رفاقت علی قمرنے سنٹرل جیل کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کچن اسیران،ہسپتال،خواتین وارڈ، نوعمر وارڈ،مختلف بیرکس اور بلاکس کامعائنہ کیا اور اسیران سے مسائل پوچھے۔انہوں نے اسیران کیلئے تیار کھانے کے معیار کو بھی چیک کیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے معمولی جرائم میں ملوث پانچ قیدیوں کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔
دورہ کے موقع پرمجسٹریٹ دفعہ 30 وقاص احمد ہاشمی،سپرنٹنڈنٹ جیل محمد زبیر چیمہ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ بلال اصغر، اور میڈیکل آفیسر بھی ان کے ہمراہ تھے۔











