ڈیرہ غازی خان ،14 نومبر( اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان مہر شاہد زمان لک کی زیرصدارت اجلاس میں ریونیو، سموگ،اب گاوں چمکیں گے،تجاوزات،سرکاری واجبات بارے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سرکاری واجبات کی بروقت وصولی کو یقینی بنایا جائے اور تمام ریکوری افسران بھرپور وصولی کے عمل میں تیزی لائیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے” اب گاوں چمکیں گے ” پروگرام کی سرگرمیوں کیلئے مشینری اور ورکرز کو متحرک کیا جائے اور صفائی ستھرائی کے عمل کو روزانہ کی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ایم سی،ضلع کونسل،میونسپل کمیٹیوں کی ملکیتی دکانوں کے کرایہ داروں سے واجبات وصول کئے جائیں اور انسدادسموگ کیلئے متعلقہ محکموں کی ٹیمیں فیلڈ میں کام جاری رکھیں۔انہوں نے کہا کہ پرائس مجسٹریٹس انسپکشنز بڑھائیں اور ناقص کارکردگی والوں کو نوٹس جاری کئے جائیں۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کھاد ڈیلروں کی شاپس چیکنگ کو ہرصورت یقینی بنایا جائے اور غیرحاضر میونسپل سٹاف کیخلاف ایکشن کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ شہر کی مرکزی سڑکوں پر تجاوزات کے دوبارہ قیام پر سخت ایکشن لیا جائے تاکہ کو کشادہ اور صاف ستھرا رکھا جائے۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسد چانڈیہ،اسسٹنٹ کمشنرز عثمان غنی،زاہد اقبال،طارق شبیر،رب نواز،عبدالرحمن،آصف قریشی، جوادالحسن گوندل،ذوالقرنین حیدر،اشفاق حسین، اصغرصدیقی،محمد یعقوب،چوہدری منظور،محمد شاہد سمیت ریونیو افسران موجود تھے۔











