ملتان،11نومبر (اے پی پی): چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد یعقوب نے کہا کہ گنجان آباد یونین کونسلز کی مستقل صفائی کیلئے سمارٹ پلان نافذ کیا ہے۔
یہ بات انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کے موقع پر کی۔سینئر منیجر آپریشن فہیم لودھی اور منیجر آپریشن انوار الحق نے صفائی انتظامات پر بریفننگ دی ، اس موقع پر سی ای اوشاہد یعقوب نے کہا آپریشن کومبنگ کے ذریعے اندرونِ شہر کو بھی گندگی سے پاک کریں گے اور کہا گنجان آباد یونین کونسلز کی مستقل صفائی کیلئے سمارٹ پلان نافذ کیا ہے۔
ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے شہر بھر میں خصوصی صفائی آپریشن کیا،ہسپتالوں،درسگاہوں اور عبادت گاہوں کےروٹس اور سرکاری دفاتر کی دھلائی و سکریپنگ کی گئی اور شاہراہوں پر ملبہ جات اور گندگی کے ڈھیروں کو بھی بھاری مشینری کے ذریعے اٹھایا گیا۔











