اوکاڑہ،11نومبر(اے پی پی ): سول ڈیفنس آفیسر وقار اکبر نے حساس ادارے کی رپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی آئل ایجنسی اور ایل پی جی دوکانیں سیل کرتے ہوئے مالکان کو 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
اس موقع پر سول ڈیفنس آفیسر چوہدری وقار اکبر نے کہا کہ صارفین کی جان و مال کا تحفظ متعلقہ اداروں کی اولین ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ کاروباری افراد عوام کو اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے سلسلہ میں حکومت کی جانب سے وضع شدہ طریقہ کار کی مکمل پیروی کریں تاکہ عوام کو مطلوبہ سہولیات بہم پہنچانے کے ساتھ ساتھ مکمل تحفظ کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جا سکے۔











