آذربائیجان کے ساتھ بھائی چارے اور دوستی کے تعلق کو معاشی تعاون میں بدلنے کے لیے پرعزم ہیں؛ نگران وزیر محمد علی

17

اسلام آباد،11دسمبر  (اے پی پی):نگران وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ آذربائیجان کے ساتھ بھائی چارے اور دوستی کے تعلق کو معاشی تعاون میں بدلنے کے لیے پر عزم ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف سے گفتگو کرتےہوئے کیا جنہوں نے پیرکو یہاں ان سے ملاقات کی ہے۔

 نگران وزیر توانائی نے کہا کہ آذربائیجان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں شراکت داری اہم ہے۔ دسمبر کے لیے ایل این جی کارگو آذربائیجان سے خریدا ہے۔ وزیر توانائی  نےکوپ-28 میں آذربائیجان کے پویلین کی تعریف بھی کی۔

ملاقات میں  گفتگو میں آذربائیجانی سفیر نے کہا کہ آذربائیجان اور پاکستان برادر ملک ہیں۔انہوں نے بھی بھائی چارے اور دوستی کے تعلق کو معاشی تعاون میں بدلنے کے لیے پرعزم کا اظہار کیا۔