ایڈز کا عالمی دن، ایڈز سے پاک پاکستان کے عزم و امید کے ساتھ منایا گیا

29

اسلام آباد،یکم دسمبر (اے پی پی): پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس  میں جمعہ کو ایڈز کا عالمی دن 2023 “ایچ آئی وی سے پاک پاکستان”  اور عالمی موضوع “کمیونٹیز کو آگے بڑھنے دیں” کے عزم اور امید کے ساتھ منایا گیا۔

وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان سال 2030 تک ایڈز کی وباء کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔انہوں نے کہا کہ صحت کی دیکھ بھال کیلئے معاشرتی عدم توازن کو دور کرنا بہت ضروری ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کوئی بھی پیچھے نہ رہ جائے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری صحت افتخار علی شالوانی،  نیشنل کوآرڈینیشن فار کوآرڈینیشن مینجمنٹ یونٹ ڈاکٹر رضیہ کنیز فاطمہ، پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر مسٹر جولین ہارنیس اور UNAIDS پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر محترمہ Yuki Takemoto نے کمیونٹیز کو بااختیار بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

تقریب کے آخر میں اقوام متحدہ کے شراکت داروں، حکومت اور ڈونرز کے درمیان پینل ڈسکشن بھی ہوئی۔