خانیوال کی پہچان ،پاور لومز کی بیڈ شیٹ اور سرائیکی کھیس

15

خانیوال،27دسمبر(اے پی پی):قیام پاکستان کے بعد سے ہی خانیوال میں پاور لومز پر بیڈ شیٹ اور کھیس بنانے کا کام جاری ہے یہاں کے تیار کردہ بیڈ شیٹ نہ صرف ملک بھر میں بلکہ بیرون ملک بھی ایکسپورٹ کی جاتے ہیں

  شروع میں قدیم لومز پر کام کا آغاز کیاگیا مگر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جدید لومز ہر کمپیوٹر کی مدد سے جاذب نظر اور نت نئے ڈیزائن کی بیڈ شیٹ اور کھیس تیار کیے جاتے ہیں  جو سرائیکی علاقہ کی ثقافت کا حصہ ہے ۔

اس صنعت اور اس سے وابستہ افراد کو اگرحکومت ریلیف فراہم کرئے تو نہ صرف سینکڑوں افراد کو بے روزگاری سے بچایا جاسکے گا بلکہ اس سے قومی آمدنی میں بھی اضافہ کیا جاسکے گا-