اسلام آباد،21 دسمبر(اے پی پی ): پاکستانی کرکٹر سعود شکیل نے کہا ہے کہ دورہ آسٹریلیا ٹیم کے لئے ایک بڑا موقع ہے کہ اچھا پرفارم کر کے سیریز اپنے نام کریں گے۔
دورہ آسٹریلیا پر کے دوران دوسرے ٹیسٹ سے میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو میں پاکستانی بیٹسمین سعود شکیل نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ پہلے میچ میں جو غلطیاں ہوئیں وہ دوبارہ نا دوہرائی جائیں۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں صرف ایک اچھی اننگز اور وہ دوبارہ فارم میں واپس آجائیں گے۔
سعود شکیل نے کہا پرتھ میں کھیلے گئے پہلے میچ کہ بعد میلبرن کی پیچ کافی بہتر نظر آرہی ہے، ایسا لگ رہا ہے جیسے پاکستان میں پریکٹس کر ہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پریکٹس سیشن بہت اچھا رہا تمام کھلاڑی بہت اچھی فارم میں نظر آرہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ خرم شہزاد کی انجری کے بعد دوسرے باؤلرز میر حمزہ اور حسن علی کے پاس بھی موقع ہے کہ وہ اچھی کارکردگی دکھائیں۔