راولپنڈی ،18 دسمبر(اے پی پی): تحریک آزادی کشمیر کے عظیم رہنما اور آزاد جموں اور کشمیر مسلم کانفرنس کے بانی رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس کی ۵۶ ویں برسی پورے آزاد جموں و کشمیر اور پاکستان سمیت پوری دنیا میں مقیم کشمیریوں نے عقیدت اور احترام سے منائی۔
اس سلسلے کی مرکزی تقریب راولپنڈی، فیض آباد میں رئیس الاحرار کے مزار پر منعقد کی گئی۔ تقریب سے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم فاروق حیدر سمیت متعدد کشمیری رہنماوں نے خطاب کیا اور تحریک آزادی میں چودھری غلام عباس کی خدمات کوزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی گئی اور ان کے درجات کی بلندی اور مظلوم کشمیریوں کی داد رسی اور کشمیر کی آزادی کے لئے دعائیں بھی مانگی گئیں۔