اسلام آباد،29دسمبر(اے پی پی): کراچی صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں آج بروز جمعہ سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ سونا دو لاکھ 02 ہزار 900 روپے پر فروخت ہوا جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 1629 روپے کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 89 ہزار386 روپے ہو گئی ۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں آج سونا 15 ڈالر کی کمی کے بعد 2090 ڈالر پر ٹریڈ ہوا ۔
چاندی کی فی تولہ قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2680 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 2297 روپے رہی











