عام انتخابات 2024،ملک بھر میں انتخابی عمل کا باضابطہ آغاز

45

 

اسلام آباد،20 دسمبر(اے پی پی): ملک میں انتخابات کے لیے امیدواروں کے کا غذات نامزدگی  جمع  کرانے کا عمل آج بروز بدھ سے شروع ہوگا۔ ملک میں انتخابی عمل کے باضابطہ آغاز پر پہلے روز ہی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے 3 حلقوں پر 83 امیدواروں نے نامزدگی کے فارم وصول کرلیے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر آفس کے مطابق این اے 46 کیلئے 13، این اے 47 کیلئے 34 اور این اے 48 کیلئے 35 امیدواروں نے  نامزدگی کے فارم وصول کیے۔الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں گزشتہ روز کاغذات نامزدگی کا اجرا کیا تھاجس کے بعد ملک بھر سے امیدوار الیکشن میں حصہ لینے کےلیے کاغذات نامزدگی حاصل کررہے ہیں۔الیکشن میں حصہ لینے کیلئے امیدوار صبح ساڑھے 8 بجے سے لے کر شام ساڑھے 4 بجے تک کاغذات حاصل کرسکتے ہیں جبکہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ بھی آج سے شروع ہوگا۔امیدوار 20 سے 22 دسمبر تک متعلقہ آر او آفس میں کاغذات نامزدگی جمع کرواسکتے ہیں۔