مسیحی برادری کے لیے خوشیوں کا پیغام لاتا کرسمس کادن

78

 

اسلام آباد،23 دسمبر(اے پی پی ): ہر سال حضرت عیسیٰؑ کی آمدکادن.بڑے جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے، جومسیحی برادری کے لیے  خوشیوں کا پیغام لاتا ہے۔اس دن  کو منانے کی ایک طویل اور منفرد تاریخ ہے،مسیح اسے الگ الگ اور مختلف طریقوں سے منا  رہے ہیں۔

ابتداء میں حضرت عیسیٰؑ کی پیدائش کا دن متعین نھیں تھا،کہا جاتا ہے کہ پہلے پہل رومن کیتھلک نے  پچیس دسمبر کو اسےمنانے کا آغاز کیا۔ان کی پیدائش کادن ان کی وفات کے اٹھانوے سال بعد متعین کیا گیا جبکہ دیگر راویات کے مطابق آپکی وفات کے ایک سو سینتیس سال بعد بشپ آف روم نے آپ کی سالگرہ منانے کا حکم دیا۔

اسی طرح روم کے ایک اور بشپ جولیس ون نے آپکی وفات کےتین سو سینتس سال بعد آپ کی یوم پیدائش منانے کا آغاز کیا۔اکثر کٹر مزاج مسیح سات جنوری کو حضرت عیسیٰؑ  کی سالگرہ مناتے ہیں  جوکہ جولین کیلنڈر کے مطابق پچیس دسمبر ہی بنتی ہے۔

مسیحی عقیدہ کے مطابق کرسمس دنیا میں منایا جانے والا پہلا پاکیزہ   ترین دن ہے۔حضرت عیسیٰؑ کی ساری زندگی لوگوں کوآسانیاں دینے اور ان کےلیےخدا سے رحم مانگتے گزری۔انہوں نے اس دینا میں آکر نہ صرف اپنے ماننے والوں کوجینے کا مقصد دیا  بلکہ اپنے ماننے والوں کو درس دیا کہ کس طرح وہ اپنے آپ کو اپنے خدا کے حضور پیش کر کے اور اپنے گناہوں کا اقرار کرکے اس کے عذاب سے بچ سکتے ہیں ۔