ملتان؛ قائداعظم کا یوم ولادت، چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں تقریب، بچوں نے کیک کاٹا

34

ملتان، 25 دسمبر (اے پی پی ):بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت چائلڈ پروٹیکشن بیورو آفس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں ڈسٹرکٹ انچارج چائلڈ پروٹیکشن بیورو شفاعت ظفر، ادارے میں رہائش پذیر بچوں، آفیسرز و سٹاف نے شرکت کی۔

تقریب میں بچوں نے  یوم قائد اعظم کے حوالے سے مختلف ملی نغموں پر ٹیبلوز پیش کئے۔ تقریب کے دوران قائداعظم کی ولادت کی مناسبت سے ڈسٹرکٹ انچارج شفاعت ظفر اور بیورو آفیسرز نے بچوں کے ہمراہ کیک کاٹا

تقریب کے دوران بچوں کو قائداعظم کے حالات زندگی اور جدوجہد آزادی کے حوالے سے بھی بتایا گیا۔ اس موقع پر بچوں کی جانب سے ملکی سلامتی استحکام اور ترقی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔