اسلام آباد،21 دسمبر(اے پی پی): آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد اور خشک رہے گا تاہم رات کے اوقات میں پنجاب،خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند/سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہےگا۔
آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق لہہ میں منفی 10،اسکردومنفی 07 ،گلگت منفی 06،استور،قلات، گوپس منفی05 اورکالام میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔