پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم اے سی سی انڈر19 ایشیا کپ میں شرکت کےلیے دبئی روانہ

60

اسلام آباد، 06 دسمبر(اے پی پی ): پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم اے سی سی انڈر19 ایشیا کپ میں شرکت کرنے کے لیے کراچی سے دبئی روانہ ہو گئی ہے۔

انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کو گروپ اے میں انڈیا انڈر 19، افغانستان انڈر19 اور نیپال انڈر19 کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

پاکستان انڈر19  ٹیم اپنا پہلا میچ 8 دسمبر کو نیپال کے خلاف کھیلے گی ۔انڈیا کے خلاف اس کا میچ10 دسمبر کو ہوگا جبکہ افغانستان سے اس کا میچ 12 دسمبر کو ہوگا۔

ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز 15 دسمبر کو ہونگے جبکہ فائنل 17 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔