پاکستان کرکٹ ٹیم 25 دسمبر کو میلبرن میں پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی

44

اسلام آباد، 19 دسمبر (اے پی پی): پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں آسٹریلیا کے دورے پر ہے،25 دسمبر کو پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے میلبرن میں  شروع ہو گا۔

قومی ٹیم پرتھ سے میلبرن  پہنچ گئی ہے، پاکستان ٹیم 20 دسمبر کو آرام اور 21 دسمبر کو پریکٹس کرے گی جبکہ قومی ٹیم 22اور 23دسمبر کو دو روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی اور 24 دسمبر کو آرام کے بعد 25 دسمبر کو پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔