پاک بحریہ کی سالانہ فلِیٹ ایفیشنسی پریڈ 2023 کا کراچی میں انعقاد

10

 

اسلام آباد،29 دسمبر(اے پی پی ):پاک بحریہ کی سالانہ فلِیٹ ایفیشنسی پریڈ 2023 کا کراچی میں انعقاد کیا گیا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ نیول چیف نے پاکستان نیوی فلِیٹ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا  اور  کہا کہ خطے میں ابھرتے ہوئے میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے پاک بحریہ کو ہمیشہ چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔  انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں میں مزید اضافے کے لیے جدید پلیٹ فارمز بحری بیڑے میں شامل کیے جا رہے ہیں۔

سربراہ پاک بحریہ نے مقررہ اہداف کے کامیابی سےحصول پر فلِیٹ یونٹس اور افسران کے جذبے کو سراہا۔ امیرالبحر نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے یونٹس کو اعزازی شیلڈز سے نوازا۔