سرگودھا،19 دسمبر (اے پی پی ) : پنجاب کے سرگودھا ڈویژن و ضلع میں پاکستان ہارٹیجز ایسوسی ایشن ( پی ایچ اے) کے زیر اہتمام دیہی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے لوک میلہ کا انعقاد کیا گیا ۔ اس میلے میں دیہی علاقوں کی ثقافتی اشیاءکی نمائش کی گئی علاوہ ازیں میلے میں دیہاتی علاقوں کی لوک موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا ،اس حوالے سے عوام نے میلے بھی بھرپور انداز میں شرکت کی اور دیہی تہذیب و ثقافت کی نمائش کے متعلق اپنے اپنے عمدہ خیالات کا اظہار کیا ۔