اسلام آباد،02 دسمبر(اے پی پی ):چیف آف ایئر سٹاف اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے نور زمان نے مصر کے محمد نصر کو 1-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
ہفتہ کو مصحف اسکواش کمپلیکس میں جاری چیف آف ایئر سٹاف اسکواش چیمپئن شپ کے کواٹر فائنل میں نورزمان نے محمد نصر کو 9-11,11-1, 11-5 اور 11-2 سے شکست دی۔
سیمی فائنل اتوار کو نور زمان اور ابراہیم الکابانی کے درمیان گلاس کورٹ میں کھیلا جائیگا۔