کینواورفروٹر وٹامنزسےبھرپورخوش ذائقہ پھل،انسانی صحت کے لیے مفید

39

خانیوال، 20 دسمبر(اے پی پی):سردیوں کی سوغات رسیلےکینو اور فروٹر  کے پھل سے لدے باغات دلکش منظر پیش کرتے ہیں یہ پھل اس موسم کی شان ہیں یہ رسیلا ترش پھل لوگوں کو بہت پسند ہے خانیوال میں کینو اور فروٹر کے باغات کی دلکش خوبصورتی اور کھیتوں کا بے مثال حسن سب کو اپنی جانب متوجہ کرتاہے جو دلفریب ہونے کے ساتھ ساتھ باغبان کے بہتر روزگار کا بھی وسیلہ ہے،مگرسیزن میں بر وقت کھادوں کی عدم دستیابی اور موسم کی تبدیلی کے سبب کم پیدوار کی وجہ سے باغبان بہت پریشان دکھائی دیتے ہیں اگر حالات اسی طرح رہے تو باغبان شاید کینو اور فروٹر کی مزید کاشت چھوڑ دیں کیونکہ ان حالات میں وہ باغات کا ٹھیکہ بھی پورا نہیں کرسکتے۔

درختوں کی شاخوں سے جڑے خانیوال کے رسیلے کینواور فروٹر دیکھتے ہی منہ میں پانی آجاتا ہے وٹامنزسے بھرپوریہ خوش ذائقہ پھل انسانی صحت کے لیے بہت مفید ہے۔کینو اور فروٹر کی نہ صرف رنگت ہر کسی کو بھاتی ہے بلکے ذائقہ میں بھی اس کا کوئی ثانی نہیں اگر اسے درختوں سے توڑ کر کھایا جائے تواس کا اپنا ہی مزا ہے۔