اسلام آباد،19 جنوری(اے پی پی ): اسلام آباد میں کرکٹ ٹورنامنٹ “ہنڈرڈ لیگ” ٹرافی کی رونمائی نجی ہوٹل میں ایک باوقار تقریب کے دوران کی گئی۔ لیگ کا انعقاد وفاقی دارالحکومت میں 30 جنوری سے 14 فروری تک کیا جائیگا ،اس میگا ایونٹ میں 12 ملک بھر سے ٹیمیں کی شرکت کریں گی ۔
تقریب کے دوران” ہنڈرڈ لیگ ” کے صدر سید ذیشان نقوی نے لیگ سے اپنی وابستگی اور گہرے دلی تعلق کا اظہار کرتے ہوئے اس کی ترقی کے لیے اپنے جاری عزم پر زور دیا۔
ہنڈرڈ لیگ کے چیئرمین مخدوم شاہ نے اسلام آباد میں کرکٹ، یوتھ ڈویلپمنٹ اور ٹیلنٹ کی دریافت کے تناظر میں اسے ایک منفرد اور اہم پلیٹ فارم قرار دیا۔تقریب کے دوران لیگ کے بانی شمائل ملک کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ ہنڈرڈ لیگ ہر سال بڑی، بہتر اور مضبوط ہوتی جائے۔