اسلام آباد، 22 جنوری (اے پی پی):سندھ سافٹ بال ٹیم نے دوسری عیسی لیبارٹریز سندھ بلوچستان سافٹ بال سیریز کاٹائٹل اپنے نام کرلیا، سندھ نے یہ سیریز 2-1 سے سندھ کے نام کی۔ سیریز کے تیسرے اورفیصلہ کن میچ میں سندھ نے اپنی مقررہ 5 اننگز میں 10 رنز اسکور کئے فراز اعجاز۔ سمیرذوالفقار اوراربازاعجازنے 2 -2 رنزاسکور کئے جبکہ بلوچستان کی ٹیم پانچ اننگزمیں 5 رنزبناسکی کپتان احمدیارخان اوراسامہ بن شجاع نے 2 -2 رنز اسکورکئے۔
تقسیم انعامات کی تقریب میں مہمان خصوصی کمشنرکراچی محمدسلیم راجپوت نے سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسی اورسافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل آصف عظیم کے ہمراہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیز ۔ ایوارڈز اورسرٹیفکیٹس تقسیم کئے شیرازآصف سیریزکے بیسٹ کیچر، اسامہ بن شجاع بہترین بیٹر جبکہ فرازاعجازپیچراورحافظ معیزبیسٹ فیلڈرقرار پائے۔
کمشنرکراچی محمدسلیم راجپوت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیریزکے دوران بلوچستان اورسندھ کے کھلاڑیوں کے بہترین کھیل کے ساتھ ساتھ مثالی ڈسپلن سے بہت متاثرہواہوں سافٹ بال کا کھیل 2028 میں کھیلے جانے والے لاس اینجلس اولمپک میں شامل ہے ہمارے پاس 4سال کا وقت ہے جس دوران پاکستان کی بہترین ٹیم تشکیل دے کراولمپک تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔