صوبائی وزیر بیرسٹر سید اظفر علی ناصر کا منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ

39

لاہور،28 جنوری (اے پی پی): صوبائی وزیر ہاؤسنگ بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا، صوبائی وزیر ہاؤسنگ بیرسٹر اظفر علی ناصر نے رات گئے بند روڈ پیکیج ون اور ٹو کا تفصیلی دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیاصوبائی وزیر نے استعمال ہونے والے میٹیریل کی کوالٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

جاری ترقیاتی کاموں کے بارے صوبائی وزیر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ بند روڈ پیکیج ٹو سگیاں تا بابو سابو کا 70 فیصد تک کام مکمل کر لیا گیا پیکیج ون نیازی چوک تا سگیاں کا  75 فیصد سے زائد کام مکمل کر لیا گیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ منصوبوں پر بلا تعطل کام جاری رکھنے کے لئے سخت مانیٹرنگ جاری ہے ۔ صوبائی وزیر نے متعلقہ محکموں اور حکام کو منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز اور درپیش مشکلات کے حل کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ہدایت بھی کی۔انھوں نے کہا کہ ان منصوبوں کی بروقت اور معیار کے مطابق تکمیل سے شہریوں کے ٹریفک سے متعلقہ مسائل حل ہوں گے۔  یہ ایک مشکل منصوبہ ہے جسے ہر صورت مقررہ وقت پر مکمل کریں گے۔ اظفر علی ناصر نے کہا کہ پیکیج ون اور ٹو کے کام کو ٹارگٹ کے مطابق بر صورت مکمل کیا جائے گا ۔

صوبائی وزیر نے ہدایت دی کہ منصوبے کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی دی گئی ڈیڈ لائن پر مکمل کیا جائے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ تمام سڑکیں ہماری ضرورت ہیں ان کی تعمیر سے شہر میں مواصلاتی رابطے بہتراور شہرکی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا ۔