فیریئر ہا ل کراچی میں 3 روزہ میری گو لڈ اور دیگر اقسام کے پھولوں کی نما ئش

40

 

کراچی، 13 جنوری(اے پی پی ):فیریئر ہا ل کراچی میں کے ایم سی پارکس انیڈ ہارٹیکلچر ڈیپا رٹمنٹ سندھ نے 3 روزہ میری گو لڈ اور دیگر اقسام کے پھولوں کی نما ئش کا انعقاد کیا ، نما ئش میں لا کھوں کی تعداد میں پھولوں کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا جنہیں دیکھنے والوں نے خوب سراہا ۔

مختلف رنگوں اور اقسام کے پھولوں نے ہر عمر سے تعلق رکھنے والوں کو اپنے سہر میں مبتلا کیئے رکھا اور اُنکے ما ضی میں لے گئے۔کراچی میں منعقدہ نما ئش میں نہ صرف اس شہر کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی بلکہ بیرونِ شہر سے آنے والوں نے اس اقدام کو کراچی کی خوبصورتی کی علامت کہا ۔

 پھول انسان کی زندگی میں ایک خوشگوار احساس پیدا کر تے ہیں اور جو افراد پھولوں یا با غبا نی سے شگف رکھتے ہیں اُنکے لیئے اس نما ئش میں شرکت ایک حسین اور نا قابلِ فرا موش تجربہ رہے گا ۔