ملتان ،02 جنوری (اے پی پی):ملتان کے باسی پہنچے ناشتہ کرنے ملتان کے ریواڑی محلے میں، ملتانی مسی روٹی مکھن لسی اچار گڑ اور گرم گرم پراٹھے شہریوں کی توجہ کا مرکز بن چکے ہیں۔
بدلتے موسم کے ساتھ ساتھ ملتانی لوگوں کے ناشتے کے ذائقے میں تبدیلی آگئی ہے، پہلے سردیوں کے موسم میں گرم ناشتہ جیسے کہ حلوہ پوری تھی جبکہ اب ناشتہ دیسی گھی شکر ،لسی اور مسی روٹی ہے اس کے ملتان میں خوب چرچے ہیں۔ملتان کے ریواڑی محلے میں مکھن مسی روٹی اور چنے اچار کے ساتھ ساتھ ناشتہ کیا جارہا ہے اوروہاں ناشتے میں دیگر اقسام کی کھانے کی اشیاء بھی دستیاب ہیں ۔ ریواڑی محلے میں ہر طبقہ کے افراد ناشتے کے لیے آتے ہیں جیسا کہ چھوٹے چھوٹے بچے اور خواتین و مسافر حضرات جو کہ دیگر شہروں سے اس خاص طرز کے ناشتے کو کرنے کھچے چلے آتے ہیں۔