وزیر اعلیٰ پنجاب کا جی او آر کادورہ، نئے کمشنر آفس کو سٹیٹ آف دی آرٹ عمارت بنانے کی ہدایت

5

لاہور،10جنوری (اے پی پی): نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رات گئے جی او آر میں سابق نیول وارکالج کی عمارت کا دورہ کیا۔ جی او آر میں سابق نیول وار کالج کی جگہ کمشنر لاہور کا آفس بنے گا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے نئے کمشنر آفس کیلئے مختص پوری عمارت کا وزٹ کیا،کمروں، صحن،مسجد اور چھت کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے نئے کمشنر آفس کو سٹیٹ آف دی آرٹ عمارت بنانے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ تزئین وآرائش کا کام معیار اور رفتار کے ساتھ جلد مکمل کیاجائے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے نئے کمشنر آفس کی تزئین وآرائش کے لئے 14روز کی ڈیڈلائن دی۔کمشنر آفس کے تمام دفاتر جی او آر کی بلڈنگ میں منتقل کئے جائیں گے۔وزیراعلیٰ نے سٹیٹ آف دی آرٹ کمشنر آفس بنانے کیلئے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیں۔

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے نئے کمشنر آفس کی تزئین و آرائش کے بارے میں بریفنگ دی۔انسپکٹر جنرل پولیس،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، ڈپٹی کمشنر او رمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔