پاکستانی شاہینوں کی نیوزی لینڈ کو جھپٹنے کی تیاری

4

اسلام آباد، 10 جنوری (اے پی پی):پاکستانی شاہینوں کی نیوزی لینڈ کو جھپٹنے کی تیاری،قومی کرکٹ ٹیم کےتمام کھلاڑیوں نے آج بروز بدھ  آکلینڈ میں جم کے پریکٹس کی جس میں تمام کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔  دورہ پر گئی قومی ٹیم کا دوسرا پریکٹس سیشن تین گھنٹے تک جاری رہا جس میں بیٹنگ، باؤلنگ  اور فیلڈنگ سمیت فزیکل ڈرلز کا انعقاد بھی کیا گیا ۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 12 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔