کوئٹہ میں یخ بستہ ہوائیں چلنے کے ساتھ خشک میوہ جات کی دکانوں پر لوگوں کا رش

37

کوئٹہ،05جنوری(اے پی پی): کوئٹہ شہر میں یخ بستہ ہوائیں چلنے کے بعد شہر میں قائم خشک میوہ جات کی دکانوں پر لوگوں کا رش بڑھ گیا ہے، کوئٹہ کی ان مارکیٹوں میں بیشتر خشک میوہ جات افغانستان، ایران سے لائے جاتے ہیں، دکانداروں کے مطابق سر دیوں کے موسم میں بادام، پستہ، کاجو، اخروٹ،چلغوزہ سمیت دیگر خشک میوہ جات کی مانگ میں اضا فہ ہو جاتا ہے۔  شہر یوں کا کہنا ہے کہ کو ئٹہ کی مارکیٹوں میں خشک میوہ جات دیگر علاقوں کی نسبت مناسب قیمت پے دستیاب ہیں ،مارکیٹوں میں کشمش، انجیر، سمیت دیگر خشک میوجات ریڑھیوں پر بھی خوبصورتی سے سجایا جا تا ہے۔