ہاکی کا مستقبل محفوظ بنانے کے لیے مثبت اقدامات پر وزیراعظم کے مشکور ہیں؛شکیل عباسی

32

اسلام آباد، 12 جنوری(اے پی پی): کنسلٹنٹ پاکستان ہاکی ٹیم شکیل عباسی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ماضی میں پاکستان ہاکی کے ساتھ ناروا سلوک رکھا گیا اور فنڈنگ اور دوروں سے محروم رکھا گیا، وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ، صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہاکی کا مستقبل محفوظ بنانے کے لیے مثبت اقدامات کیے۔

شکیل عباسی نے ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس شعیب کھوسو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں ہاکی کیمپ کافی مددگار ثابت ہوا، کافی عرصہ بعد پاکستان ٹیم دورہ پر جا رہی ہے جس میں سینئیر کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

شکیل عباسی کا کہنا تھا کہ ہماری نیت خالصتاً قومی ٹیم کو اوپر لے جانے کی ہے، ماضی میں قومی ٹیم دو اولمپکس میں کوالیفائی نہیں کرپائی،انشاء اللہ محنت و لگن سے قومی ٹیم کا سنہرا دور واپس حاصل کریں گے۔