اسلام آباد،07 فروری (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے مانیٹرنگ کنٹرول سینٹر میں خواتین ، خواجہ سراء اور معذور افراد کے لئے ایک خصوصی ڈیسک قائم کر دیا ہے۔ اس خصوصی ڈیسک پر خواتین ، خواجہ سراء اور معذور افراد کو الیکشن کے حوالے سے رابطہ کرنے اور اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت ہو گی،اُن کے شکایت کے بروقت ازالہ کے لیے فوری طور پر کارروائی کی جائے گی ۔
الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن مانیٹرنگ کنٹرول سنٹر میں پہلی بار وٹس ایپ کا استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔متعلقہ افراد اپنی شکایات وٹس ایپ نمبر 0327-5050610 پر بھی بھجوا سکتے ہیں۔
کمیشن نے عوام کی سہولت کے مانیٹرنگ کنٹرول سینٹر میں ایک مخصوص ہیلپ لائن کی سہولت بھی دی ہے جس کا رابطہ نمبر111-327-000 ہے۔
اس سسٹم کے تحت صرف پولنگ کے دن نہیں بلکہ تمام انتخابی عمل کی مانیٹرنگ کی جا سکے گی۔