الیکشن ہر صورت ہونگے ،پشین اور قلعہ سیف اللہ میں ہونیوالے بم دھماکوں پر تین دن سوگ کا اعلان کیا گیاہے،نگران صو بائی وزیر اطلاعات

19

 

کوئٹہ ،07 فروری(اے پی پی): نگران صو بائی و زیر اطلاعات جان اچکزئی نے بلو چستان میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہو ئے کہا کہ ان کے واقعات کے باجود بلو چستان میں الیکشن ہونگے ،صو بے کے عوام کل الیکشن کے دن بھرپور انداز میں نکل کر اپنا حق رائے حق دہی استعمال کریں ،پشین اور قلعہ سیف اللہ میں ہونے والے بم دھماکوں پر تین دن سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔

صوبائی و زیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ بھارت صو بے میں دہشت گردی کرنے میں ملوث ہے ،انڈیا ایک انٹرنیشنل دہشت گرد ملک ہے جو کہ سانحہ مچھ کے واقعات بھی ملوث ہے ،انہوں نے کہا کہ ہم اپنے شہید وںکا ہر صورت میںبدلہ لیں گے ، بھارتی دہشت گردی کو نیست نابود کر یں گے، جب تک دہشت گردوں کا خا تمہ نہیں ہوتا جنگ جا ری رہے گی، پشین اور قلعہ سیف اللہ میں بم دھماکوں سے الیکشن کو سبوتاژہونے کی کوشش کی گئی ہے لیکن انتخابات ہر صورت ہوں گے اورکسی صورت ملتوی نہیں کئے جائیں گے ، بلو چستان کی عوام کل بھرپور انداز میں نکل کر حق رائے دہی استعمال کریں، ضلعی انتظامیہ کو اختیار ہے وہ کسی بھی علا قے میں پولیس اور ایف سی کے علاوہ فوج بھی طلب کر سکتی ہے۔