اسلام آباد،07فروری(اے پی پی): وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عام انتخابات 2024 کی تیاریاں کے حوالے سے قومی اسمبلی کے تینوں حلقوں کے لیے سامان کی ترسیل کا عمل جاری ہے۔
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کے مطابق این اے 46 کے 40 پولنگ سٹیشنز میں سامان کی ترسیل مکمل کرلی گئی۔این اے 47 کے 14 پولنگ سٹیشنز میں بھی سامان پہنچا دیا گیا جبکہ این اے 48 کے 20 پولنگ سٹیشنز میں بھی سامان تقسیم کر دیا گیا ہے۔پولنگ سٹیشنز میں موجود پریزائڈنگ افسران ریٹرننگ آفس سے سامان وصول کر رہے ہیں۔
ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر کے مطابق ہر پولنگ سٹیشن میں سامان سخت سیکورٹی میں پہنچایا جا رہا ہے، سامان لیجانے والی گاڑی میں پریزائڈنگ افسر اور سیکورٹی اہلکار موجود ہیں۔