اسلام آباد،9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔171رحیم یار خان -3 سے آزاد امیدوار ممتاز مصطفیٰ1 لاکھ 3ہزار 832ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار مخدوم ہاشم جواں بخت 56ہزار28ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں ۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب47.23فیصد رہا۔











