اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔210سانگھڑ 2سے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے امیدوارصلاح الدین جونیجو 1لاکھ50ہزار195ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق گرینڈ ڈیموکریٹکس کی امیدوار سائرہ بانو 1لاکھ 8ہزار194ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناس47.08فیصد رہا۔











