این اے-194 لاڑکانہ I سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے امیدوار  بلاول بھٹو زرداری ایک لاکھ 35 ہزار 112 ووٹ لے کر کامیاب

22

اسلام آباد۔9فروری  (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-194 لاڑکانہ 1سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے امیدوار  بلاول بھٹو زرداری ایک لاکھ 35 ہزار 112 ووٹ لے کر کامیاب  قرار پائے۔  الیکشن کمیشن آف پاکستان کی  طرف سے جاری  غیر  سرکاری  غیر حتمی نتائج کے مطابق جمیعت علمائے اسلام پاکستان کے امیدوار راشد محمود سومرو 35 ہزار 311 ووٹ لے کر دوسرے  نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں  ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 42.78 فیصد رہا۔