اسلام آباد،9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔212میر پور خاص 2 سے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے امیدوار میر منور علی تالپور 1لاکھ 21ہزار972ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار علی نواز شاہ 45ہزار321ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب47.27فیصد رہا۔











