این اے۔213عمر کوٹ سے نواب محمد یوسف تالپور 1لاکھ 75ہزار162ووٹ لے کر کامیاب  قرار

18

اسلام آباد،9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔213عمر کوٹ سے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے  امیدوارنواب محمد یوسف تالپور 1لاکھ 75ہزار162ووٹ لے کر کامیاب  قرار پائے۔

 الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار میر امان اللہ خان تالپور 44ہزار847ووٹ  لے کر دوسرے  نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں  ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب50.56فیصد رہا۔