این اے۔227 دادو1سے  عرفان علی لغاری ایک لاکھ 4ہزار13ووٹ لے کر کامیاب

17

اسلام آباد،9فروری  (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔227 دادو1  پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے   امیدوار عرفان علی لغاری ایک لاکھ 4ہزار13ووٹ لے کر کامیاب  قرار پائے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق  گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے لیاقت علی جتوئی 93 ہزار956ووٹ لے کر دوسرے  نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں  ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب44.66 فیصد رہا۔