اسلام آباد،9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔230 ملیر 2 سے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے امیدوار سید رفیع اللہ 32 ہزار99ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان راہ حق پارٹی کے حافظ اورنگزیب فاروقی 15 ہزار593 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب40.88 فیصد رہا۔











