اسلام آباد،9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ۔153 ملتان 6 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا محمد قاسم نون 95ہزار114ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار دیوان عاشق حسین بخاری 49 ہزار7ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب52فیصد رہا۔











