این اے 107ٹوبہ ٹیک سنگھ 3سے آزاد امیدوار محمد ریاض خان ایک لاکھ 28ہزار 870ووٹ لے کرکامیاب

18

اسلام آباد،9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 107ٹوبہ ٹیک سنگھ 3سے آزاد امیدوار محمد ریاض خان  ایک لاکھ 28ہزار 870ووٹ لے کرکامیاب قرار پائے ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری  غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چوہدری اسد الرحمان 95ہزار 575ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب58.14 فیصد رہا۔