اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے116شیخوپورہIV سے آزاد امیدوار خرم منور منج ایک لاکھ 34ہزار 959ووٹ لے کرکامیاب قرار پائے ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار محمدعمران ڈوگر 90ہزار225 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب51.72 فیصد رہا۔











