اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 126لاہور10سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار ملک سیف الملوک کھوکھر66ہزار117ووٹ لے کرکامیاب قرار پائے ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق ملک توقیر عباس کھوکھر 60ہزار 479ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 44فیصد رہا۔











